بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے آسٹریلیا کو ورلڈ کپ میں شاندار فتح پر مبارکباد دی اور شکست خوردہ بھارتی ٹیم کی حوصلہ افزائی کی۔
بھارتی ٹیم کے لیے اپنے پیغام میں وزیراعظم مودی نے کہا کہ ورلڈ کپ میں آپ کی قابلیت اور عزم قابل دید رہا۔
مودی کا کہنا تھا کہ آپ جذبے سے کھیلے اور قوم کے لیے باعث فخر ہوئے، ہم آج بھی اور ہمیشہ آپ کے ساتھ ہیں۔
دوسری جانب بھارتی وزیراعظم مودی نے ورلڈ کپ کی فاتح آسٹریلوی ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔
مودی نے کہا کہ پورے ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا کی کارکردگی قابل ستائش تھی، ٹریوس ہیڈ آج کے شاندار کھیل پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔
بھارتی وزیراعظم نے مزید کہا کہ آسٹریلیا کی قابل ستائش کارکردگی کا اختتام شاندار فتح پر ہوا۔