آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک کا کہنا ہے کہ بھارت میں ورلڈ کپ جیتنا انتہائی زبردست لمحہ ہے۔
فائنل جیتنے کے بعد آسٹریلوی کرکٹر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیٹ کمنز بطور کپتان زبردست ہیں۔
اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ فائنل میں بولرز نے عمدہ بولنگ کی، فیلڈرز نے بھی بھرپور ساتھ دیا۔
انہوں نے کہا کہ بیٹنگ میں آغاز برا ہوا مگر یقین تھا ٹوٹل حاصل کیا جاسکتا ہے۔
اسمتھ کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے لیے بہترین سال ہے، ورلڈ کپ کے علاوہ ٹیسٹ چیمپئن شپ بھی جیتی ہے۔
فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کی یہ فتح 2015 کے ٹائٹل جیتنے سے زیادہ بڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ فائنل میں زبردست کراؤڈ تھا، ٹیم ایسے وقت میں متحد ہوئی جب ضرورت تھی۔
مارنوس لبوشین نے کہا کہ ہمارے بولرز نے زبردست بولنگ کی، اس کامیابی میں پرفارم کرنے پر خوشی ہے۔
اوپنر ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ بولرز اور فیلڈرز نے عمدہ کارکردگی پیش کی، ٹریوس ہیڈ اور لیبوشین کی شاندار شراکت نے کامیابی دلائی۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا ورلڈ کپ کے فائنل میں میزبان بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر چھٹی مرتبہ عالمی چیمپئن بنا ہے۔