بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ ٹریوس ہیڈ اور لیبوشین نے عمدہ بیٹنگ سے میچ ہم سے دور کردیا۔
میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوہلی اور راہول کے بعد کوئی بڑی شراکت نہیں بن سکی۔
روہت شرما کا کہنا تھا کہ ان دونوں کے بعد وکٹیں مسلسل گرتی رہیں جس کی وجہ سے بڑا اسکور نہ بن سکا۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا نے ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں بھارت کو باآسانی 6 وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے ورلڈ کپ اپنے نام کرلیا۔