محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے 5 اضلاع سے کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت 7 دہشت گرد وں کو گرفتار کر لیا۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق اس حوالے سے راولپنڈی، سرگودھا، بہالپور، پاکپتن اور ساہیوال میں کارروائی کی گئی ۔
ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا ہے کہ تمام گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی سے ہے۔
بہاول پور سے کالعدم ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈر کو گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، 2 دستی بم اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ گرفتار ہونے والے دہشت گرد اہم تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔