پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں استحکام ریکارڈ کیا گیا، کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 15 ہزار100 روپے پر مستحکم ہے۔کراچی اور ملتان کے ڈیلرز کے مطابق 10 گرام کے 24 قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ 84 ہزار414 روپے ہے جبکہ 22 قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ 69 ہزار 753 روپے ریکارڈ کی جارہی ہے۔عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں دو ڈالر کی کمی ہوئی ہے. جس سے فی اونس قیمت ایک ہزار 999 ڈالرز ہو گئی ہے۔