چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس جاری ہے۔
اجلاس میں جسٹس سردار طارق مسعود کے خلاف آمنہ ملک کی شکایت پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف شکایت بھی زیرِ غور آئے گی۔
کونسل نے جسٹس مظاہر نقوی اور ان کے خلاف شکایت کنندگان کو بھی نوٹس کر رکھا ہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے اپنے خلاف ریفرنس کے معاملے پر سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی چیلنج کر دی۔
جسٹس مظاہر نقوی نے کارروائی کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔
جسٹس مظاہر نقوی نے وکیل مخدوم علی خان کے ذریعے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کی ہے۔
دائر درخواست میں جسٹس مظاہر نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی ختم کرنے کی استدعا کر دی۔