بنگلادیش کی سپریم کورٹ نے ملک کی سب سے بڑی اسلام پسند جماعت، جماعت اسلامی کے انتخابات میں حصہ لینے پر ہائی کورٹ کی جانب سے عائد پابندی برقرار رکھی ہے۔
ڈھاکا سے اس حوالے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق جنوری کے اہم انتخابات سے قبل ملک میں سیاسی تناؤ بڑھ رہا ہے۔
دوسری طرف اپوزیشن کی جانب سے ہڑتال اور احتجاج کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں نئی پارلیمنٹ کے انتخاب کے لیے پارلیمانی الیکشن آئندہ سال جنوری میں منعقد ہوں گے۔