چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر کا کہنا ہے کہ سائفر کیس روز بہ روز کمزور ہوتا جا رہا ہے۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف دہشت گردی کے 3 مقدمات اور سائفر کیس کی سماعت ہوئی، چیئرمین پی ٹی آئی پر الزامات ہیں کہ ان کی ایماء پر اسلام آباد میں توڑ پھوڑ ہوئی۔
سلمان صفدر کا کہنا ہے کہ پراسیکیوشن کی جانب سے دہشت گردی کے مقدمات کا ریکارڈ پیش نہیں کیا گیا، دہشت گردی کے مقدمات کی سماعت بھی 23 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں آج سردار لطیف کھوسہ پیش ہوں گے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سائفر کیس پر اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ آنے تک ٹرائل جاری نہیں رکھا جا سکتا۔