سابق وزیرِ اعظم نواز شریف منسٹر انکلیو پہنچ گئے جہاں پر وہ وکلاء سے ملاقات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وکلاء اپیلوں پر نواز شریف کو تفصیلی بریف کریں گے، وہ تقریباً 2 بجے کے بعد ہائی کورٹ پہنچیں گے۔
ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں سزاؤں کے خلاف میاں نواز شریف کی اپیلوں کی سماعت آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہو گی۔
چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس گل حسن اورنگزیب پر مشتمل بینچ سماعت کرے گا۔
عدالتی کارروائی کے دوران صرف مخصوص وکلاء اور صحافیوں کو کمرۂ عدالت میں جانے کی اجازت ہو گی۔
رواں سال 26 اکتوبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے ن لیگی قائد نواز شریف کی درخواست پر ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں سزا کے خلاف اپیلیں بحال کی تھیں۔
وطن واپسی کے بعد نواز شریف نے 23 اکتوبر کو سزا کے خلاف اپیلوں کی بحالی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔