ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی خیبر پختون خوا عرفان سلیم کا کہنا ہے کہ تحریکِ انصاف نے 24 نومبر کو ورکرز کنونشن کا اعلان کیا تو ڈی سی کو دفعہ 144 یاد آ گئی۔
ایک بیان میں عرفان سلیم نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں نے ورکرز کنونشن کیے، ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔
دوسری جانب اس سے متعلق ڈی سی پشاور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کر رکھی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کے تحت 5 سے زیادہ افراد کے اجتماع پر پابندی جبکہ خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی۔