صدر مملکت عارف علوی نے بلغاریہ میں پاکستان کے نامزد سفیر مدثر چوہدری سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران صدرِ مملکت نے پاکستان اور بلغاریہ کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور ثقافتی تعاون بڑھانے پر زور دیا۔
صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان بلغاریہ کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستان بلغاریہ کے ساتھ باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعلقات مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔
ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ نو منتخب سفیر دونوں ممالک کے چیمبرز آف کامرس کے درمیان ادارہ جاتی روابط قائم کرنے پر کام کریں۔