سابق اٹارنی جنرل اشتر اوصاف ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ سائفر کیس کا مقدمہ کہاں چلانا ہے؟ یہ ٹرائل کورٹ کی صوابدید پر ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں جیل ٹرائل سے متعلق اپیل منظور کرلی ہے، جس پر اشتر اوصاف نے ردعمل دیا۔
انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں جو طریقہ کار اپنایا گیا وہ درست نہیں ہے، ہر ایک کو آزادانہ اور منصفانہ ٹرائل کا حق حاصل ہے۔