سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس مظاہر اکبر نقوی کو دوسرے شو کاز نوٹس سے متعلق کارروائی کل تک ملتوی کردی۔
سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس کل تین بجے سپریم کورٹ میں ہوگا۔
جسٹس مظاہر اکبر نقوی کے خلاف شکایات پر سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس آج چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں ہوا۔
جسٹس مظاہر اکبر نقوی کو شو کاز نوٹس جاری ہوگا یا نہیں؟ فیصلہ کل کیا جائے گا۔
آج جسٹس مظاہر اکبر نقوی بھی سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں شریک تھے۔
اجلاس میں پاکستان بار کونسل اور دیگر شکایت کنندگان کو بھی بلایا گیا تھا۔