عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف سائفر کیس کا مقصد انہیں سزائے موت دینا ہے۔علیمہ خان نے میڈیا سے بات چیت کے دوران بتایا کہ عمران خان کہتے ہیں ان کی حکومت گرانے کے بعد جیل میں ڈال دیا گیا، یہ ملک کے خلاف سازش تھی، اس میں ڈونلڈ لو اور سابق آرمی چیف جنرل (ر) باجوہ ملوث تھے۔ پاکستان میں کورٹ کو کینگرو کورٹ بنا دیا گیا۔ 190 ملین پاونڈ کی تفتیش کیلئے جو نیب افسران آتے ہیں وہ بیٹھ کر واپس چلے جاتے ہیں۔ علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان کے خلاف جو سائفر کیس بنایا گیا اس کے تحت انہیں سزائے موت دلوائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ لو کے خلاف امریکہ میں کیس کریں گے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل بھی علیمہ خان نے عمران خان کو سزائے موت دیئے جانے کے خدشات کا اظہار کیا تھا۔