برطانیہ کے علاقے نارتھ ویلز میں اتوار سے لاپتہ 4 نوجوانوں کی لاشیں ایک کار سے مل گئیں۔
لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق نوجوان ویلز کے سیاحتی مقام اسنوڈونیا میں کیمپنگ کر رہے تھے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق نارتھ ویلز کے پولیس سپرنٹنڈنٹ اوین لیولین کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کی موت حادثے کے سبب ہوئی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق انگلینڈ کے علاقے شریوزبری سے تعلق رکھنے والے ان نوجوانوں کو اپنے تفریحی دورے کے بعد پیر کو گھر پہنچنا تھا۔
لیکن ان میں سے کسی نے بھی دوستوں یا گھر والوں سے نہ تو رابطہ کیا اور نہ ہی واٹس ایپ پر ایکٹو رہے۔ جس کے بعد منگل کو پولیس نے ان کی تلاش شروع کی اور ان کی لاشیں ایک کار سے مل گئیں۔