اداکارہ انجیلینا جولی کا بیٹا اپنے والد بریڈ پٹ پر برس پڑا اور کہا کہ آپ نے میرے قریب ترین لوگوں کےلیے زندگی کو جہنم بنادیا ہے۔
اداکارہ انجیلینا جولی اور اداکار بریڈ پٹ کے لےپالک بیٹے پیکس جولی پٹ نے اپنے والد کی جانب سے افیئر کا اعلان کرنے پر ردِ عمل دیا۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں پیکس نے والد کو ہیپی فاردرز ڈے کی مبارکباد دی جبکہ انکے مکمل پیغام میں کچھ ہیپی نہیں تھا۔
انہوں نے تحریر کیا کہ آپ نے ہر وقت خود کو ایک خوفناک اور حقیر شخص ثابت کیا ہے۔
پیکس جولی پٹ کا کہنا تھا کہ "آپ کو اپنے چار چھوٹے بچوں کے بارے میں کوئی خیال یا ہمدردی نہیں جو آپ کی موجودگی میں بھی خوف سے کانپتے رہے۔”
انہوں نے لکھا کہ "آپ کبھی نہیں سمجھیں گے کہ آپ نے میرے خاندان کو کیا نقصان پہنچایا ہے کیونکہ آپ ایسا سمجھنے کے اہل ہی نہیں ہیں۔”
بیٹے نے والد کےلیے لکھا کہ "آپ نے میرے قریب ترین لوگوں کےلیے زندگی کو جہنم بنادیا ہے۔ آپ اپنے آپ کو اور دنیا کو جو چاہے کہیں، لیکن ایک دن سچ سامنے آجائے گا۔”
خیال رہے کہ پیکس جولی پٹ کو انجیلینا جولی نے 2007 میں ویتنام کے چی من سٹی سے اس وقت گود لیا تھا جب وہ تین برس کا تھا جبکہ اس کے ایک سال بعد بریڈ پٹ نے بھی اسے باضابطہ طور پر قبول کرلیا تھا۔