پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف انتخابات میں کلین سوئپ کرنے جا رہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں ن لیگی رہنما نے نام لیے بغیر کہا کہ ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہو رہی تھی کیونکہ ان کے سہولت کار موجود تھے، اب جیسے جیسے سہولت کار انجام کو پہنچ رہے ہیں تو جواب دینا پڑ رہا ہے، نواز شریف کی تو ساری رسیدیں مانگی گئیں اب آپ بھی تو دیں۔طلال چوہدری نے کہا کہ انصاف نے اگر 7، 8 سال بعد آنکھ کھول لی ہے تو ہم پر کون سا احسان کر رہے ہیں، یہ انصاف اپنا داغ دھونے کے لیے کیا جا رہا ہے۔انہوں نے تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کہا گیا کہ یہ ان کی ذاتی زندگی ہے، لیڈرز کی کوئی ذاتی زندگی نہیں ہوتی، اب چیئرمین تحریکِ انصاف، بشری بی بی، گوگی اور گجر کی کرپشن پر بھی مہر لگی ہے۔