چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں فردِ جرم کے خلاف اپیل پر سماعت کے موقع پر سابق وزیرِ اعظم کے وکیل حامد خان نے سپریم کورٹ سے التواء مانگ لیا۔
جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔
وکیل حامد خان نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے انٹرا کورٹ اپیل پر فیصلہ دیا ہے، ہائی کورٹ کے فیصلے کا جائزہ لینا چاہتا ہوں۔
جسٹس سردار طارق مسعود نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا تو نیا آرڈر آیا ہے، جس کے خلاف آپ کی یہ اپیل ہے اسے ہم ابھی بھی سن سکتے ہیں۔
وکیل حامد خان نے کہا کہ مجھے ہائی کورٹ کے انٹرا کورٹ اپیل کے فیصلے کا جائزہ لینے کے لیے التواء دے دیں۔
عدالت نے حامد خان کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔