پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی کو پشاور کے باچا خان ایئر پورٹ پر روک لیا گیا۔
ایک بیان میں شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جا رہا تھا، مجھے باچا خان ایئر پورٹ پر روک دیا گیا۔
شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ بورڈنگ پاس اور کلیئرنس ملنے کے بعد کیوں روکا گیا؟ مجھ سے بورڈنگ پاس بھی لے لیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ میرا نام نہ ای سی ایل میں ہے اور نہ ہی میرے خلاف کوئی ایف آئی آر ہے۔
سب تک نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے بتایا کہ کئی گھنٹوں تک ایئر پورٹ پر بٹھا کر پھر جانے کا کہا گیا، اس کے خلاف عدالت جا رہا ہوں۔