لاہور( نیوز رپورٹر) ملک شہباز علی کھوکھر امیدوار برائے ایم پی اے پی پی 163نے باگڑیاں یو سی 240میں الیکشن کمپین کے حوالے سے دفتر کا افتتاح کر دیا۔ دفتر کا افتتاح پارٹی کے رہنماﺅں شہباز جٹ کونسلر، حبیب اللہ چوہان جنرل کونسلر، حافظ عمران بھٹی، ملک خادم اور دیگر کارکنوں کی موجودگی میں کیا، افتتاح کے بعد ملک شہباز علی کھوکھر نے کہا کہ باگڑیاں یو سی 240میں پارٹی کی جیت یقینی ہے اور ہم عوام کی خدمت کیلئے کام کریں گے، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کی وہ واحد جماعت ہے جو ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے، انشاءاللہ میاں نواز شریف چوتھی بار وزیر اعظم بنیں گے اور ملک کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔ انہوں نے تمام کارکنوں کا شکریہ ادا کیا، اس موقع پر ملک مستنصر کھوکھر ایڈووکیٹ، رانا ثاقب، ملک توصل کھوکھر و دیگر بھی موجود تھے۔