مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے پشاور میں 2 سابق ایم این ایز سے ملاقات کی ہے۔
کیپٹن (ر) صفدر نے غازی گلاب جمال اور مسرت احمد زیب کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی۔
مسرت احمد زیب کا تعلق عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) سے ہے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محمد صفدر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 10 سال میں خیبر پختون خوا کے لیے کچھ نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خوا میں مسلم لیگ ن کو مزید مضبوط بنائیں گے۔