اسرائیلی وزیرِ خارجہ نے کہا ہے کہ حماس کی جانب سے یرغمالیوں کی رہائی کل سے شروع ہونے کا امکان ہے۔
دوسری جانب قطر نے اسرائیل اور حماس کے درمیان 4 روزہ عارضی جنگ بندی اور یرغمالیوں کے رہائی کے معاہدے کی تصدیق کر دی ہے۔
قطری وزارتِ خارجہ کے مطابق جنگ میں وقفے کا اعلان 24 گھنٹوں میں کیا جائے گا۔
علاوہ ازیں جرمنی نے اسرائیل اور حماس کے درمیان عارضی جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔
جرمنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عارضی جنگ بندی کو غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔