مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی ایفیڈرین کیس میں بریت کے معاملے پر اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے اپیل کےلیے اضافی وقت مانگ لیا۔
اے این ایف نے لاہور ہائی کورٹ سے حنیف عباسی کی بریت کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کےلیے اضافی وقت مانگا۔
سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے اے این ایف کو اپیل دائر کرنے کےلیے 14 روز کی مہلت دے دی ہے۔
اے این ایف نے کیس کی تیاری اور متعلقہ دستاویزات حاصل کرنے کےلیے مہلت کی درخواست کی تھی۔
لاہور ہائی کورٹ نے حنیف عباسی کو 18 اکتوبر کو ایفیڈرین کیس سے بری کردیا تھا، جس کے خلاف اے این ایف نے اپیل میں جانے کےلیے مہلت کی درخواست دائر کی تھی۔
اس سے قبل ٹرائل کورٹ نے حنیف عباسی کو ایفیڈرین کیس میں عمر قید کی سزا سنائی تھی۔