اسرائیلی مظالم کے خلاف لبنان میں قائم مزاحمتی تحریک حزب اللّٰہ نے کہا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان معاہدے کا حصہ نہیں ہیں۔
حزب اللّٰہ کا کہنا ہے کہ دوران جنگ بندی جنوبی لبنان میں اسرائیل نے جارحیت کی تو جواب دیں گے۔
عرب میڈیا کے مطابق حزب اللّٰہ نے کہا کہ 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیل سے جھڑپوں میں حزب اللّٰہ کے 70 سے زائد جنگجو شہید ہوگئے ہیں۔
عرب میڈیا نے اس حوالے سے بتایا کہ 7 اکتوبر سے حزب اللّٰہ سے جھڑپوں میں فوجیوں سمیت 10 اسرائیلی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔