سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے رانی پور میں پیر کی حویلی میں تشدد سے کمسن ملازمہ کی ہلاکت کے کیس میں ملزم فیاض شاہ کی درخواست ضمانت رد کردی۔
سندھ ہائی کورٹ سکھر کے دو رکنی بینچ نے محفوظ فیصلہ سنایا اور ملزم فیاض شاہ کی درخواست ضمانت نامنظور کردی۔
عدالت عالیہ کے سکھر بینچ نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ملزم کی ضمانت کے حوالے سے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
رانی پور کی حویلی میں کمسن ملازمہ فاطمہ تشدد سے جاں بحق ہوگئی تھی، قتل کیس میں نامزد پیر اسد شاہ، فیاض شاہ، حنا شاہ اور کمپاؤنڈر فیاض جیل میں ہیں۔
کمسن ملازمہ کے قتل کا کیس انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) خیرپور میں زیر سماعت ہے۔