سابق وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کا کہنا ہے ڈاکٹر ذیشان انور کے قتل کی خبر پر دل انتہائی رنجیدہ ہے،اس سلسلہ میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان اور ڈی پی او گجرات سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے مسلسل رابطے میں ہوں
سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا ڈاکٹر ذیشان انور کے قاتلوں کو جلد گرفتار کرکے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، ڈاکٹر ذیشان انور انسانیت کے مسیحا تھے ان کی وفات پر ان کے اہل خانہ سمیت ڈاکٹر کمیونٹی کے غم میں برابر کے شریک ہیں اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند کرے
گجرات میں بڑھتی وارداتوں پر چوہدری سالک حسین کا کہنا ہےگجرات ضلع میں غنڈہ گردی‘ بدمعاشی‘ قتل و غارت‘ قبضہ مافیا کی فوری روک تھام اولین مشن ہے
سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھاگجرات کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے سیف سٹی پراجیکٹ کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا