بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے فلم ساز راجکمار ہیرانی کی ریلیز کے مراحل میں موجود فلم ڈُنکی میں کام ملنے کا طریقہ بتادیا۔
فلم ڈُنکی دسمبر کے آخری میں نمائش کےلیے پیش کی جارہی ہے۔ فلم کا ایک گیت حال میں جاری کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ فلم ڈُنکی اداکار شاہ رخ خان اور راجکمار ہیرانی کا ایک ساتھ پہلا پروجیکٹ بھی ہے۔
شاہ رخ خان جو اپنے مداحوں سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اکثر سوالات و جوابات کے سیشن میں دکھائی دیتے ہیں ان سے اس مرتبہ مداح نے راجکمار ہیرانی سے کام ملنے سے متعلق ہی سوال کرلیا۔
مداح نے شاہ رخ سے سوال کیا کہ اس بار راجکمار ہیرانی نے آپ سے رابطہ کیا یا پھر آپ نے ہیرانی سر سے رابطہ کیا۔
شاہ رخ خان نے بھی دلچسپ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’میں نے راجکمار ہیرانی کے گھر کے آگے ٹینٹ لگا لیا تھا۔‘
انہون نے یہ بھی لکھا کہ ’وہیں کہانی بھی سنی اور وہیں سائن بھی کرلی فلم۔ ایڈیٹنگ بھی وہیں چل رہی ہے۔‘