میکسیکو سے تعلق رکھنے والی اداکارہ میلیسیا بریرا کو سوشل میڈیا پر فلسطین کے حق میں پوسٹس کرنے پر ہالی ووڈ فلم سے نکال دیا گیا۔
میکسیکن اداکارہ میلیسا بریرا کو غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت مہنگی پڑ گئی۔ امریکی کمپنی اسپائی گلاس نے اداکارہ کو فلم اسکریم 7 کے سیکیوئل سے نکال دیا۔
اداکارہ کو فلم کے سیکیوئل سے نکالے جانے کے بعد ان کے مداح ناراض ہوگئے، مداحوں نے سیکوئل کا بائیکاٹ کرنے کا بھی اعلان کردیا۔
میلیسا بریرا نے سوشل میڈیا پوسٹ میں اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیل غزہ میں قتل عام اور نسلی کشی کر رہا ہے۔
اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ غزہ کے ساتھ اس وقت ایک حراستی کیمپ جیسا سلوک کیا جا رہا ہے، جہاں بجلی اور پانی کی سہولتیں میسر نہیں ہیں، لوگوں نے ابھی بھی تاریخ سے کچھ نہیں سیکھا، لوگ یہ سب خاموشی سے ہوتا دیکھ رہے ہیں۔
میلیسا بریرا کی سوشل میڈیا پوسٹس کے بعد انہیں ہالی ووڈ فلم اسکریم 7 سے نکال دیا گیا ہے۔
پروڈکشن کمپنی اسپائی گلاس نے انہیں فلم سے نکالتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی پوسٹس کو برداشت نہیں کیا جا سکتا۔