اسرائیلی بمباری سے دوچار فلسطینی اپنے بچوں کی شناخت کےلیے ہاتھوں اور پیروں پر نام لکھ دیتے ہیں۔ اس عمل کو فلسطینی شاعر نے الفاظ کا روپ دے دیا۔
ایسی ہی حالت کو مقامی شاعر نے الفاظ کے روپ میں ایسا سمویا کہ جس نے سنا، پڑھا یا دیکھا وہ جذباتی ہوگیا۔
بچے ماؤں سے کہہ رہے ہيں کہ ہمارے پاؤں پر ہمارے نام لکھیں، تاکہ جب ہماری شناخت ہو تو آپ ہمیں پہچان سکیں۔
دوسری جانب اسرائیل اور حماس کے درمیان عارضی جنگ بندی معاہدہ انسانی بنیادوں پر ہوا جس کے تحت امدادی سامان غزہ لے جانے کی اجازت ہو گی۔
فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل حماس کے درمیان رواں ماہ قیدیوں، یرغمالیوں کے دوسرے روپ کا تبادلہ بھی ہوگا، غیر ملکی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے فلسطینی عہدیدار کا کہنا تھا کہ معاہدے کے تحت 50 یرغمالیوں کے بدلے 150 فلسطینی قیدی رہا ہوں گے اور رواں ماہ یرغمالیوں، قیدیوں کے دوسرے گروپ کا بھی تبادلہ ہو گا۔
اس طرح مجموعی طور پر 100 یرغمالیوں کے بدلے 300 فلسطینی قیدی رہا ہوں گے، یرغمالیوں، قیدیوں کے پہلے تبادلے کی طرح دوسرے تبادلے میں بھی 4 یا 5 روز لگیں گے، دونوں بار معاہدے کی تمام شرائط ایک جیسی ہوں گی۔