ترجمان امریکی نیشنل سیکیورٹی کونسل جان کربی کا کہنا ہے کہ سکھ رہنما گرپتونت سنگھ کے قتل کی سازش کو سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کی قیادت کے ساتھ اس مسئلہ کو اٹھایا ہے، بھارت معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے آنے والے دنوں میں اس بارے میں کچھ کہے گا۔
جان کربی کا مزید کہنا تھا کہ بھارت پر واضح کردیا ہے کہ ذمہ داران کا احتساب ہونا چاہیے۔
اس سے پہلے برطانوی اخبار نے انکشاف کیا تھا کہ بھارت گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنا چاہتا تھا، امریکی حکام کی مداخلت کے سبب ان کی جان بچی۔
امریکی انٹیلی جینس نے گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی بھارتی سازش ناکام بنا کر بھارت کو بھی خبردار کیا تھا۔