آسٹریلیا کے مغربی علاقے میں 65 مقامات پر جنگلات میں آگ لگ گئی، جس کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق آسٹریلیا کے شہر پرتھ کے نواحی علاقے میں جنگلات میں آگ لگنے سے 10 گھر تباہ ہو گئے جبکہ امدادی کارکن آگ بجھانے کے عمل میں مصروف ہیں۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے بعد آسٹریلیا کے مغربی علاقے میں درجۂ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔
شدید موسمی حالات کے باعث آگ تیزی سے پھیلنے کا اندیشہ ہے جس کی زد میں کئی آبادیاں بھی آ سکتی ہیں۔