ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سارا انعام قتل کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے 30 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔
ہائی کورٹ کے ججز کے ڈسٹرکٹ کورٹ آنے کی وجہ سے سارا انعام قتل کیس کی سماعت ملتوی ہوئی۔
گزشتہ کارروائی کا پسِ منظر
یاد رہے کہ رواں ماہ 16 نومبر کو سارہ انعام قتل کیس سے متعلق ہونے والی کارروائی کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد ناصر جاوید رانا نے سماعت کی تھی۔
ملزم شاہنواز امیر اور شریک ملزمہ ثمینہ شاہ، مقتولہ کے والد انعام الرحیم اور دیگر بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔
سماعت کے دوران مدعی مقدمہ کے وکیل راؤ عبدالرحیم نے حتمی دلائل دیئے تھے۔
وکیل راؤ عبدالرحیم نے ملزم شاہنواز امیر کو سزائے موت دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا تھا کہ تمام شہادتوں اور ثبوتوں کے مطابق جرم ثابت ہو چکا ہے۔