پنجاب حکومت نے اسوگ کی صورتحال کے پیش نظر 10 اضلاع میں 3دن جمعہ، ہفتہ اور اتوار اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں اسوگ کی صورتحال کے پیش نظر نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس میں اسموگ کے تدارک کیلئے سافٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا
اجلاس میں پنجاب کے 10 اضلاع میں جمعہ، ہفتہ اور اتوار سکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ، لاہور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، قصور، گوجرانوالہ ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد اور منڈی بہاؤالدین میں 3دن اسکول بندرہیں گے۔
نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اتوار کو تمام مارکیٹیں مکمل بند رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ جمعہ اور ہفتہ کو مارکیٹیں تین بجے کے بعد کھولنے کی اجازت ہوگی۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ انتیس نومبرکومصنوعی بارش برسانےکی بھی کوشش کی جائےگی تاہم اتوار کو مال روڈ سائیکلنگ کیلئے مختص ہوگی