چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں تنازعات حل کرنے پر قبائلی سرداران کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
بلوچستان کے نوجوانوں، قبائلی عمائدین پر مشتمل 60 رکنی وفد نے پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ کیا۔
اس موقع پر چیئرمین سینیٹ نے وفد کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں کا قبائلی عمائدین کے ہمراہ آنا خوش آئند ہے۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے نوجوانوں کو اس طرح کے دوروں سے سیکھنے کا موقع ملے گا۔
اُن کا یہ بھی کہنا ہے کہ قبائلی معاشرے میں تنازعات کے بر وقت حل کے لیے جرگہ سسٹم کا اہم کردار ہے، بلوچستان کے نوجوانوں میں ہر طرح کی قابلیت موجود ہے۔