نیویارک میں حلال کھانے کا اسٹال لگانے والے کو ہراساں کرنے پر امریکی محکمہ خارجہ کے سابق عہدیدار کو گرفتار کر لیا گیا۔
امریکی عہدیدار پر ہراسگی، نفرت انگیز جرم اور پیچھا کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں، 64 سالہ اسٹیورٹ سیلڈووٹز (Stuart Seldowitz) سابق امریکی صدر اوباما کا مشیر رہ چکا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی عہدیدار نے نیویارک سٹی میں حلال کھانے کا اسٹال لگانے والے شخص کو کئی بار ہراساں کیا، اسلام مخالف جملے بولے، دہشت گرد کہا اور کہا کہ غزہ میں ہزاروں فلسطینی بچوں کی اموات کافی نہیں ہیں۔
امریکی عہدیدار کی ہراساں کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے اور پولیس کو شکایت ملنے کے بعد امریکی عہدیدار کے خلاف کارروائی کی گئی۔