گجرات ڈویژن بنے کے بعد تحصیل وزیر آباد کو بھی اپ گریڈیشن کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے ضلع کا درجہ دیا تھا
وزیر آباد کو ضلع کا درجہ ملنے پر ڈی پی او گجرات سید غضنفر علی شاہ کو قائمقام ڈی پی او وزیر آباد کا چارج دیا گیا تھا تاہم چند ہفتوں بعد ہی گریڈ 18 کے پولیس آفیسر فاروق امجد بٹر ڈی پی او وزیر آباد تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا تھا
فاروق امجد بٹر نے ڈی پی او وزیر آباد کا چارج سنبھال لیا