معروف بھارتی اداکار، فلم ڈائریکٹر، پروڈیوسر، ٹیلیویژن پریزینٹر اور سیاستدان پرکاش راج کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں تفتیش کےلیے طلب کر لیا ہے۔
بھارتی سرکاری ذرائع نے جمعرات کو میڈیا کو بتایا کہ اداکار کو ریاست تامل ناڈو کے شہر تیروچیراپلی میں قائم ایک جیولری گروپ کے خلاف فراڈ اور دھوکا دہی کے کیس سے منسلک منی لانڈرنگ کیس میں تفتیش کےلیے طلب کیا گیا ہے۔
پراناوو جیولرز نامی اس کمپنی کے دفتر پر تین روز قبل چھاپہ مارا گیا اور وہاں سے بھاری رقم اور سونے کے زیورات قبضے میں لیے گئے تھے، جس کے بعد پرکاش راج کو تفتیش کے لیے طلب کیا گیا۔
58 سالہ پرکاش راج جو اس کمپنی کے برانڈ ایمبسڈر ہیں وہ متعدد ہندی اور ساؤتھ کی فلموں میں کام کرچکے ہیں۔
وہ بی جے پی کے ناقد اور کھلے عام تنقید کرتے ہیں، اب انہیں چنئی میں آئندہ ہفتے وفاقی ایجنسی کے سامنے پیش ہونے کو کہا گیا ہے۔