پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کی شاید اپنے بارے میں رائے ہوگی کہ وہ 172 سیٹیں نہیں لے سکتے۔
سابق صدر آصف علی زرداری کے بیان پر سب تک نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں اُمید ہے کہ ہم 172 کی لائن کو کراس کرکے اکثریت حاصل کریں۔
واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری نے سب تک نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ کے میزبان حامد میر کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں کوئی پارٹی 172 کی اکثریت نہیں لے سکتی۔
سابق صدر نے کہا کہ اکثریت ن لیگ، نہ مولانا، نہ کوئی اور نہ پیپلز پارٹی لے سکتی ہے، جمہوریت تو کافی عرصے سے کمزور ہورہی ہے، پارلیمنٹ کو اختیارات دینا دوست کو سمجھ نہیں آیا، انہوں نے میری چھٹی کروا دی۔