اسلام مخالف ڈچ لیڈر گیرٹ ویلڈرز نے نیدر لینڈز میں حیران کن کامیابی حاصل کرلی۔
انتہائی دائیں بازو کے رہنما کی جماعت پارٹی فار فریڈم حکومت سازی کے لیے اتحاد قائم کرنے کے لیے جوڑ توڑ میں مصروف ہے۔
اٹھانوے فیصد شمار ووٹوں کے مطابق گیرٹ ویلڈرز کی جماعت کو 150 میں سے 37 نشستیں مل گئیں، وی وی ڈی اور نیوسول کنٹریکٹ سے اتحاد ہوا تو ان کی81 نشستیں بن جائیں گی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق گیرٹ ویلڈرز کے وزیراعظم بننے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔
انتہاپسند ویلڈرز کی فتح نے یورپ بھر میں خطرے کی گھنٹی بجادی ہے، دائیں بازو کی جماعتوں کے یورپ میں مضبوط ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔