ترکیے کے وزیرِ صحت نے کہا ہے کہ آج غزہ سے 50 زخمی، بیمار بچوں اور نوجوانوں کے انخلا کا ارادہ رکھتے ہیں۔
ترک وزیرِ صحت کا کہنا ہے کہ غزہ سے انخلا کا تیسرا دور اجازتوں کے مسائل کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوا تاہم اب مسائل بڑی حد تک حل ہوچکے ہیں اور تیاریاں مکمل کرنے پر کام ہو رہا ہے۔
ترک وزیرِ صحت کے مطابق ترکیے، مصر اور اسرائیلی حکام فیلڈ اسپتال کے لیے کام کر رہے ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ترکیے غزہ کی جانب رفح بارڈر کراسنگ پر ایک فیلڈ اسپتال قائم کرنا چاہتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ترکیے اب تک 150 لوگوں کو غزہ سے علاج کے غرض سے اپنے ملک لایا ہے، ان افراد میں زیادہ تر کینسر کے مریض اور ان کے ساتھی شامل ہیں۔