بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے اپنے والد سلیم خان کی سالگرہ پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہیپی برڈ ڈے مائی ٹائیگر۔
واضح رہے کہ اداکار، فلم پروڈیوسر اور اسکرین رائٹر سلیم خان 24 نومبر 1935 میں اندور (مدھیہ پردیش) میں پیدا ہوئے اور آج ان کی 88ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔
سلمان خان نے جمعہ کو سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی، جس میں وہ اپنے والد کے ساتھ گھر میں بیٹھے خوبصورت منظر سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔
اس پوسٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بالی ووڈ کے سینیئر اداکار بوبی دیول نے سرخ ہارٹ ایموجی پوسٹ کی، جبکہ وندو دارا سنگھ نے لکھا، ہیپی برتھ ڈے ٹو دی سپر ڈیڈ اور رونیت رائے نے تبصرہ کیا، ہیپی برتھ ڈے سر۔