میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کا دبئی جانا پہلے سے طے شدہ تھا، وہ پیر کو پاکستان آجائیں گے۔
سب تک نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کے دوران مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بلاول بھٹو دبئی آصف زرداری کے انٹرویو سے پہلے گئے۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو پیر کو پاکستان آجائیں گے، انہوں نے کوئٹہ میں یوم تاسیس کے جلسے کی قیادت کرنی ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ آصف علی زرداری کے پاس پارٹی ٹکٹ دینے کا اختیار ہے لیکن پی پی میں مشاورت بھی ہوتی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کی فیملی پہلے سے دبئی میں ہے، پارٹی میں اختلافات نہیں تمام قیاس آرائیوں کی تردید کرتا ہوں۔