فہد ہارون کو نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ کا معاون خصوصی مقرر کر دیا گیا۔
فہد ہارون کی بطور معاونِ خصوصی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
فہد ہارون ڈیجیٹل میڈیا معاملات دیکھیں گے، ان کا عہدہ وزیرِ مملکت کے برابر ہو گا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل فہد ہارون سابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کے بھی معاونِ خصوصی رہ چکے ہیں۔