بین الاقوامی شہرت رکھنے والی پاکستانی اداکارہ سجل علی نے شادی کا مشورہ دینے والے مداح کو زبردست جواب دیدیا ۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ایک سکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں اداکارہ کی جانب سے شادی کا کہنے والے سوشل میڈیا صارف کو جواب دیا گیا ہے۔سجل علی نے گزشتہ شب ایک تصویر انسٹاگرام پر پوسٹ کی جس پر صارفین نے کئی طرح کے تبصرے کیے، ان ہی میں سے ایک صارف نے سجل کی پوسٹ پر لکھا ‘شادی کرلو اب قیامت قریب ہے’۔اداکارہ کی جانب سے صارف کو اس مشورے کا جواب دینا مناسب سمجھا گیا اور انہوں نے کہا ‘شادی کا قیامت سے کیا تعلق ہے میرے بھائی؟’واضح رہے کہ سجل علی اور اداکار احد رضا میر کی شادی مارچ 2020 میں ہوئی تھی۔بعدازاں 2022 میں خبریں سامنے آئیں کہ سجل اور احد کے درمیان طلاق ہوچکی ہے لیکن ان افواہوں پر دونوں اداکاروں کی جانب سے کوئی ردعمل نہیں دیا گیا، نہ ہی سجل اور نہ ہی احد رضا میر نے ان خبروں کی تصدیق یا تردید کی۔