بیٹے وکی جین پر رئیلٹی شو کے دوران جان بوجھ کر چپل مارنے کی کوشش کرنے پر ان کی والدہ اپنی بہو اداکارہ انکیتا لوکھنڈے پر برس پڑیں۔
خیال رہے کہ بگ باس 17 کی ایک قسط کے دوران انکیتا لوکھنڈے نے اپنے شوہر وکی جین کو مارنے کی کوشش کرتے ہوئے ان کی جانب چپل پھینکی۔
اس آن اسکرین لڑائی کے بعد آئندہ قسط کے پرومو کے مطابق وکی جین کی والدہ بطور مہمان شو کا حصہ بنیں اور اپنے بیٹے اور بہو کی آن اسکرین لڑائیوں پر بات کی۔
وکی جین کی والدہ جب اسکرین پر نمودار ہوئیں اور اپنے بیٹے اور بہو سے متعلق بات کی۔
ان کا کہنا تھا کہ تمہاری لڑائی گھر میں کبھی نہیں ہوئی۔ بتاؤ، انکیتا پیر مار رہی ہے اور چپل پھینک رہی ہے۔
جب وکی جین رونے لگتے ہیں تو اس موقع پر انکیتا لوکھنڈے اپنی ساس سے کہتی ہیں کہ میں ہوں نا، میں انکو سنبھال لوں گی جس کے جواب میں وکی کی والدہ بولیں ’نہیں، نہیں سنبھال رہی۔‘