لاہور: مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے ایک بار پھر مری میں پڑاؤ کا پروگرام بنا لیا۔پارٹی ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف پیر کو مری کے لئے روانہ ہوں گے. نوازشریف اور مریم نواز مری میں 3 سے 4 روز تک قیام کریں گے. مری میں قیام کے دوران مسلم لیگ ن کے قائد کی اہم ملاقاتیں متوقع ہیں. نوازشریف کی خیبر پختونخوا کے رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔ذرائع کے مطابق نوازشریف کی اتحادی جماعت کے رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں ترتیب دی جا رہی ہیں. سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کی بھی مری کے لئے روانگی متوقع ہے. پارٹی قائد نوازشریف مسلم لیگ ن کی لیگل ٹیم کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے۔