’بلیک لائیوز میٹر‘ تحریک کا آغاز بننے والے قتل کے مجرم اور جارج فلائیڈ کے قاتل سابق پولیس افسر ڈیرک شاوین پر امریکی جیل میں چاقو سے قاتلانہ حملہ کیا گیا۔
حملہ ایریزونا میں ٹکسن کے وفاقی اصلاحی ادارے میں کیا گیا۔ جیل میں موجود ملازمین نے زخمی ہونے والے قیدی کو اسپتال لے جانے سے پہلے فوری طبی امداد فراہم کی۔
حکام نے یہ بھی کہا کہ اس واقعے میں جیل کا کوئی ملازم زخمی نہیں ہوا۔شاوین کو مئی 2020 میں ایک امریکی سیاہ فام غیر مسلح شخص جارج فلائیڈ کی گردن پر 9 منٹ سے زیادہ گھٹنا رکھ کر موت کی وجہ بننے کا مجرم پایا گیا تھا۔
شاوین، فلائیڈ کے شہری حقوق کی خلاف ورزی کے جرم میں 21 سال قید کی سزا اور ساتھ ہی ساتھ قتل کے جرم میں ساڑھے 22 سال کی سزا کاٹ رہا ہے۔