امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے 4 دسمبر کو صنعت کاروں کے ساتھ مل کر ہڑتال کرنے کا اعلان کر دیا۔
اس بات کا اعلان حافظ نعیم الرحمٰن نے اپنی پریس کانفرنس میں کیا
ان کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک میں کئی بحران چل رہے ہیں، کراچی کے شہریوں کو پانی فراہم کرنا حکومت کی ذمے داری ہے۔
امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا مزید کہنا ہے کہ کراچی میں صنعت کاروں کو پانی کے مسائل درپیش ہیں۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ کراچی میں تو گیس کا بحران ہے، گرمیوں میں بھی گیس کی لوڈشیڈنگ ہو رہی تھی جو سردیوں میں مذید بڑھ گئی ہے۔