سیکریٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز نیّر بخاری نے الیکشن کے امیدواروں کو اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔
نیر بخاری نے کہا ہے کہ پارٹی ٹکٹ کے امیدوار نئے حلقہ نمبر کے مطابق درخواستیں 4 دسمبر تک ارسال کریں۔
ان کا کہنا ہے کہ جنہوں نے پہلے درخواستیں دی ہیں وہ بغیر بینک ڈرافٹ کے درخواستیں ارسال کریں۔
نیر بخاری نے مزید کہا ہے کہ درخواستیں صدر پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے نام ہوں گی۔
انہوں نے امیدواروں کو یہ ہدایت بھی کی ہے کہ درخواستیں بلاول ہاؤس کراچی یا ایمبیسی روڈ اسلام آباد آفس کے پتے پر ارسال کی جائیں۔