گوجرانوالہ میں پولیس کی بڑی کارروائی تعلیمی اداروں سمیت دیگرکومنشیات پیچنے والے 5ملزمان گرفتار 52کلومنشیات برآمدکرلی گئی
سی پی او عمرسلامت کے مطابق اروپ پولیس کواطلاع ملی کہ ملزمان بھاری مقدارمیں منشیات لے جارہے ہیں جوریجن بھرکے تعلیمی اداروں اوردیگرکوبیچتے ہیں جس پہ پولیس نے ناکہ بندی کرکے ملزمان کوگرفتارکیا اورگاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی 52کلومنشیات جس میں 30کلوچرس اور22کلوافیون برآمدکرکے پانچ ملزمان عباس،فضل،واحب،ریحان اورعامرکوگرفتارکرلیاہے جن کے باقی ملزمان اورساتھی بھی پکڑنے کی کوشش جاری ہیں